71

دیپیکا نے کنگ خان کو پسندیدہ’ ’کو اسٹار“ قرار دیدیا

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ” کو اسٹار“ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے فلم پٹھان میں اپنے کردار سے متعلق کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔واضح رہے فلم پٹھان میں اداکارہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں