13

سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو سب سے پہلے عمران خان کو پکڑتے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر ہم نے سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو سب سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرائی، وہ ہی اس مقدمے کے مدعی ہیں، اگر سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو فرنٹ مین سارے اس وقت جیلوں میں ہوتے، فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی گرفتاری نہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ عدالت، میڈیا کو فیصلہ کرنا ہو گا کسی جگہ پر لائن ڈرا کرنا ہو گی، افواج پاکستان کے خلاف پارٹی اکاو¿نٹ سے مہم چلائی گئی، ایف آئی آر میں کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں، الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی گئی تمہارے بچوں کو دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دور میں بغیر وارنٹ گرفتاریاں تھا سیاسی انتقام، شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پر بھی دھاوا بولا گیا، نواز شریف روزانہ نیب عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے تھے، نواز شریف کو ہٹانا سیاسی انتقام تھا، عمران خان دورمیں لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں