12

فواد چوہدری کوئی فرشتہ نہیں‘PTIوالے بھی جیل جائینگے، عطا تارڑ

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار اور نظام نہیں چل سکتا، انصاف کا معیار فواد چودھری کیلئے مختلف نہیں، انصاف کا معیار وہی ہے جو نہال ہاشمی کیلئے تھا،نیلسن منڈیلا اور ڈبو میں بہت فرق ہے، نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے، فواد چوہدری کے خلاف قانون کے مطابق پرچہ درج کیا گیا ہے،ایک متھ بن گئی ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ جیل نہیں جائیں گے، کیوں نہیں جائیں گے؟ ادھر سرعام دھمکی دینے پر کوئی ایکشن نہیں، رانا ثنا پر منشیات ڈال کر ایک سال جیل میں رکھا گیا، فواد چودھری نے جس ادارے کے سربراہ کو تھریٹ کیا، ان کو معافی مانگنی ہو گی، یہ ماضی کو مت بھولیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں