27

جاپانGB سے افرادی قوت کی بھرتیوںکیلئے بھی اقدامات کرے،چیف سیکریٹری

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ جمیل قریشی اورجاپانی آئی ٹی کمپنی پلس ڈبلیو کےکنٹری ڈائریکٹر ایچ آر سے تفصیلی ملاقات کی ہے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر جاپانی کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر کو گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے صوبے میں آئی ٹی شعبے کو دی جانے والی خصوصی توجہ اور اقدامات سے آگاہ کیا اور اس شعبے میں مہارت رکھنے والی افرادی قوت بارے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی اور سفارشات پیش کیں کہ جاپان پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان سے افرادی قوت کی بھرتیوں کے لئے بھی موثر اقدامات کرے انھوں نے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے جوان افراد جاپان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں چونکہ یہ محنتی اورعملی کام ایمانداری سے سرانجام دینے کے عادی ہیں اس موقع پر (PlusW) کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم فروری 2023 کے تیسرے ہفتے تک GB کے مختلف شہروں میں IT ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھرتی کے سیشن منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ (PlusW )کمپنی ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے جاپان اورگلگت بلتستان کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچرز قائم ہو انھوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان اورجاپان کے ٹیکنیکل کالجوں کےمابین بھی رابطہ استوار ہو سکے (PlusW) گلگت بلتستان کے کالجز اور دیگر تعلیمی درسگاہوں میں جاپانی زبان کی کلاسس بھی منعقد کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے گی تاکہ گلگت بلتستان کے پیشہ ور افراد کو جاپان میں کام کرنے میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں