ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ یش راج بینر تلے بننے والی فلم پٹھان دنیا بھر میں ریلیز ہو چکی ہے اور شائقین کو پسند بھی آرہی ہے۔فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ کترینہ کیف نے شا ہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم پٹھان سے متعلق دلچسپ تبصرہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔اس پوسٹ کو دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے خوشی اور پیار کا اظہار کیا۔
