68

محمد رضوان نے اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، میں ان کی پرفارمنسز کو بہت نزدیک سے دیکھتا ہوں اور وہ جیسے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کھیلا کرتے تھے میں بھی ویسے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں،محمد رضوان نے کہا کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے، مداح چاہتے ہیں میں 30یا 45گیندوں پر 60 70رنز بناﺅں لیکن میرے لیے اہم یہ ہوتا ہے کہ میں میچ جتواﺅں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں