لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت تریننے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ میں 70لاکھ لوگ بے روز گار ہوچکے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ،جب سے یہ حکومت آئی ہے قرضے میں 11سے 12ٹریلین کا اضافہ ہوا ، ابھی تو سال بھی پورا نہیں ہوا ، ذخائر 4ٹریلین سے کم ہوگئے ہیں، موجود ذخائر 3.7ٹریلین پر ہیںِ ان میں وہ ذخائر بھی شامل ہیں جو کہ سعودی عرب اور چین نے دیئے ہیں ، اس وقت آئی ایم ایف اس لئے نہیں آرہا کیوں کہ مالیاتی خسارہ 3.2ٹریلین کا ہے ۔ حکومت 2.5ٹریلین کی بات کررہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ، 70لاکھ لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ 6فیصد اضافے کی شرح جو کہ اس وقت 1.5فیصد پر ہے لیکن ہمارے خیال سے یہ منفی ہوگی ، اس کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی میں کمی ہوگی ۔
