41

سابق چیف جج کی ناگہانی موت پر چیف جج سردار شمیم اور دیگر کی تعزیت

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )چیف جج گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان اور سینیر جج جسٹس وزیر شکیل رجسٹرار نیاز محمد خان نے سابق چیف جج گلگت بلتستان جسٹس محمد نواز عباسی کی ناگہانی موت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بے لوث اور اعلیٰ کردار کے مالک شخص تھے ، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سکریٹری ٹو چیف جج عثمان بشیر جنجوعہ ایڈیشنل رجسٹرار طارق رضوان پرسنل سٹاف افسر چوہدری نبیل ادریس ڈپٹی رجسٹرار بلبل جان سمیت Sac کے افسران اور اسٹاف نے بھی مرحوم کیلے دعا مغفرت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں