58

چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما و¿ننگ نے کہا ہے کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے چین سے رابطے اور تعاون کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ ما و¿ کی جانب سے یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بار بار سیکرٹری بلنکن کے آئندہ دورہ چین کا ذکر کرنے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم چین کے ساتھ بات چیت کرے گی کہ کس طرح مسابقت کو ذمہ دارانہ طریقے سے منظم کیا جائے اور بین الاقوامی چیلنجز پر تعاون کو بڑھایا جائے۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے تائیوان، فین ٹا نئل، یوکرین اور جزیرہ نما کوریا سے متعلق مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ ما نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تائیوان کا سوال چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور یہ چین۔امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کا بنیادی ستون ہے ۔ یہ تعلقات کی اولین سرخ لکیر ہے جسے چین اور امریکہ کے ما بین عبور نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا امریکہ کو چاہیے کہ کسی بھی وقت اس سرخ لکیر کو عبور کرنے کی کوشش نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں