70

پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی نے سر اٹھالیا ہے،ثریا زمان

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔ ثریا زمان نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں خود کش حملہ وحشت و بربریت اور انسانیت سوز ہے۔ دہشت گردوں ایک سازش کے تحت پاکستان کی ترقی کو روکا رہے ہیں اور اب پاکستان کے عوام کو کھل کر دہشت گردوں کے خلاف مذمت کرنا چاہیے.۔ ثریا زمان نے کہا دعاگو ہیں کہ اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں