32

دہشت گرد ی کیخلاف پاکستان کے عوام متحد ہیں، وزیر اعلیٰ،گورنر

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جانب سے پشاور پولیس لائن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت, پولیس و قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پشاور پولیس لائن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔دہشت گرد ی کے خلاف پاکستان کے عوام متحد ہیں۔ انسانیت سوز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔زخمیوں کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہیں۔دعا ہے کہ اللہ پاک شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں