40

رواں سال برطانیہ کی جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی،برطانویمیڈیا کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ برطانوی معیشت 2023میں 0.6فیصد تک سکڑ جائے گی ، برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے ، اس طرح برطانیہ کی معیشت روس سے بھی بدتر ہوسکتی ہے ، چانسلر جیریمی ہنٹ نے دبا کے باوجود بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی کا امکان مسترد کر دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے رواں برس مہنگائی کی شرح کو نصف کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں