63

چینی وزیراعظم کا میکرواکانومی کے استحکام میں مالیات کے کردار کو بڑھانے پرزور

بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک)چینی وزیراعظم لی کھ چھیا نگ نے معیشت کو معقول حد کے اندر کارکردگی دکھانے کے لیے میکرو اکانومی کو مستحکم کرنے اور مالیاتی خدمات کو بہتر بنانے بارے مالیات کے کردار کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔لی نے یہ بات پیپلز بینک آف چائنہ اور ریاستی انتظامیہ برائے فارن ایکسچینج (ایس اے ایف ای ) کے دورے کے دوران کہی ہے جہاں انہوں نے ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف اچھی معیشت سے ہی مضبوط ما لیا تی شعبہ جنم لے گا اور ما لیا تی شعبے کے استحکام کے ساتھ ہی معستحکم معیشت چل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں