103

افریقہ میں 28 کروڑافراد فاقہ کشی کا شکارہیں ،اقوام متحدہ

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فاقہ کشی کا شکار82 کروڑ 80 لاکھ افراد میں سے تقریبا28 کروڑ افراد افریقا میں مقیم ہیں،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی)کی طرف سے بتائی گئی تعداد 2030میں بڑھ کر 31 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے،براعظم میں 30سے زیادہ مسلح دہشت گرد گروہوں کی موجودگی بھی زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے،خیال رہے کہ افریقا دنیا کی کاشت نہ کی جانے والی 65فیصد ذرخیز زمین کا مالک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں