47

ایان علی کا فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ کی تصویر پر تبصرہ

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) معروف ماڈل ایان علی نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کی عدالت میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم دسوی کے کردار بمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں ۔انہوں نے گرفتار رہنما پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ایک معروف انگریزی کہاوت سے بیان ہوسکتی ہے جس کے مطابق وہ اپنے کئے ہوئے جرائم میں مظلوم کا کردار نبھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں