37

شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات اسلام آباد میں منعقد کی جائینگی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں ،گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا ،میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی، شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں