کھرمنگ ( نیوزمارٹ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کھرمنگ محمد جعفر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیوں کہ یہ براہ راست انسانی جانوں سے متعلق ہے۔ غیر میعاری اشیا کی فروخت،کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اگر کوئی تاجر اس قسم کی سرگرمی میں ملوث ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے کی قیمتوں اور میعار کے حوالے سے دورہ کریں گے اور پرائیس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقررہ قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
