گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین پروفیسر سید یعصوب الدین شاہ کاظمی منعقد ہوا۔اجلاس میں دو ارب وفاقی گندم گرانٹ اپوزیشن اور حکومت کا مشترکہ عوام کو دھوکہ اور لالی پاپ دینے کی ایک گھناو¿نی اور خطرناک سازش ہے کیونکہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے زرائع کے مطابق گرانٹ کو سیاسی بیان بازی قرار دے رہے ہیں اور زمینی حقائق بلکل اس کے برعکس ہے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلد از جلد اسکردو،غذر اور دیگر اضلاع اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کن تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ حالات بہت سنگین ہیں فورس کمانڈر علاقے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مداخلت کریں ۔اجلاس میں سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ ناصر امان ممبر سپریم کونسل مسعود الرحمن جنرل سیکریٹری فیضان میر پولٹیکل ایڈوائزر اکرام الدین حیدر گلگت ڈویژن کے چیئرمین اورنگزیب سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید کوآرڈینیٹر ہنزہ گوجال حاجت محمد چیئرمین یوتھ امتیاز گلگتی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شوکت گوہر آباد کے چیئرمین قائد اعظم اور کثیر تعداد میں عہدیداروں نے شرکت کی۔
