34

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کریں گے، طلباء

شگر( نیوزمارٹ ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایڈ سائنس گروپ بلتستان کے درجنوں طلباءکا فیس ٹو فیس ورکشاپ اسلام آباد اور سنٹر گلگت رکھنے سے متعلقہ طلباءو طالبات کو مشکلات کا سامنا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ بھاری بھر فیس لینے کے باوجود بلتستان ریجن کے درجنوں طلباءکو فیس ٹو فیس ورکشاپ گلگت اور اسلام آباد میں رکھا گیا ہے جوکہ انکے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے لہٰذا اس ظالمانہ فیصلے پر نظر ثانی کر کے فورا اِن تمام سٹوڈنٹس کا سکردو میں ورکشاپ سنٹر رکھا جائے ورنہ آئندہ کوئی بھی سٹوڈنٹس اس طرح کے ظلم سہتے ہوے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کریں گے۔ لہذا طلباءکے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈائیریکٹر سکردو ریجن سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری ورکشاپ سنٹر سکردو میں رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں