54

بلدیہ عظمیٰ کی منظور ی کے بغیر تعمیرات کی اجازت نہیں،اسامہ مجید

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر)اسامہ مجیدچیمہ نے کہاکہ میونسپل حدود میں میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے عین مطابق کمرشل اور نجی تعمیرات یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کردئے ہیں اس مقصد کیلئے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابدحسین میر کے نگرانی میں میونسپل بلڈنگ سیکشن نے میونسپل بلڈنگ بائی لازپر عملدرآمد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، یہ باتیں سوموار کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین، سائٹ انجینئر اور بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں شہر کے مختلف جگہوں کے دورے کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ گلگت کی منظور ی کے بغیر تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں ہے اگر ایساہوا تو حلقہ بلڈنگ انسپکٹر زمہ دار ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ شہرکے مختلف علاقوں میں محلہ سطح پر نجی رہائشی مکانات تیزی سے تعمیر ہورہے ہیں جانچ پڑتال کا سلسلہ تیز کریں تاکہ جن افراد نے تعمیرات کیلئے میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سیکشن سے اجازت نہیں لی ہے تو انہیں باضابطہ طور پر اپنے نیٹ میں لائیں اور ادارے سے رجسٹریشن کے ذریعے انکی تعمیرات کو قانونی بنائیں، اس کیلئے ہم نے تمام بلڈنگ سیکشن کے میونسپل انجینئر، ٹاون انجینئر، سایٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کو خصوصی طو رپر احکامات جاری کر رکھیں، جنکی سربراہی میونسپل چیف کوآرپوریشن آفیسر کررہے ہیں، جوکہ احسن انداز میں جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ شہر میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کی حوصلہ شکنی کریں، جو کہ کافی حد تک کامیابی ملی ہے بلڈنگ انسپکٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایات دی ہے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں تفصیلی طو رپر جائزہ لیں اور زیر تعمیر منصوبوں کی رپورٹ دیں، انہوں نے کہا کہ میونسپل بلڈنگ سیکشن ادارے کیلئے لوکل انکم کا بہترین ذریعہ ہے اسے مذید بہتر کریں گے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نجی یا رہائشی تعمیرات پر نظر رکھیں، غیرقانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ تعاون کریں، باشعور اور پڑھی لکھی قومیں ہی انتظامی رٹ کو قائم رکھنے میں اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں