91

GBکیلئے مرحوم شیر عالم محسودکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلیٰ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سابق سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم محسود کے گھر آمد۔سوگوار خاندان سے تعزیت، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سابق سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم محسود کی رحلت پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزراءبھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیر عالم محسود ایک قابل، تجربہ کار اور فرض شناس آفیسر تھے۔ ملک بلخصوص گلگت بلتستان کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں