45

جی بی کی معاشی ترقی کیلئے چیمبر آف کامرس کی قربانیاں پوشیدہ نہیں، حسین علی

گلگت (پ ر) صدر ایوان تجارت و صنعت گلگت بلتستان انجینئر حسین علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی معاشی ترقی کیلئے چیمبر آف کامرس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں چیمبر نے ہمیشہ پاک چائینہ تجارت سے وابستہ تاجروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ہم حاجی قربان کے جانب سے علاقائی تعصب کی بنیاد پر بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، پہلے حاجی قربان یہ بات ثابت کریں کہ وہ کس حیثیت میں بیان دے رہے ہیں ضلعی سطح پر تقسیم کے بنیاد پر الزام تراشی کی وضاحت کریں، علاقائی تفریق کے بنیاد پر تجارت فائدہ کی بجائے نقصان کا باعث بنے گی لہذا حاجی قربان تاجروں سے معافی مانگیں، اور اپنا رویہ درست کریں یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز ہنگامی بنیاد پر بلائی جانے والی ایگزیکٹیو باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا گلگت بلتستان کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور تاجروں کے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے بھرپور کرادا کررہی ہے حاجی قربان اپنی حیثیت واضح کریں، کس حیثیت سے گلگت بلتستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے خلاف بیان بازی کی ہے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے خلاف ہرزہ سرائی پر بھرپور مزمت کرتے ہیں حاجی قربان چیمبر کے خلاف اپنا بیان واپس لیں اور چیمبر سے معافی مانگیں، انکے بیان سے تاجروں کو شدید صدمہ پہنچا ہے، کابینہ کے سینئر نائب صدر میرجلال، سابق صدر عمران علی،ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران، کاشف علی ایڈوکیٹ و دیگر میں کہا کہ حاجی قربان کے علاقائی تعصب پر مبنی بیان کو مسترد کرتے ہیں اور حاجی قربان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیان کو واپس لیں اور تاجروں سے معافی مانگیں انکے بیان سے تاجروں کے اندر مایوسی پید اکی ہے، گلگت بلتستان کے تمام تاجر تنظیموں کو مضبوط بنانے کی بجائے، ہنزہ، نگر، سکردو اور دیگر اضلا ع کے نام پر تقسیم انکی ذہنی اختراع ہے وہ اپنی حیثیت واضح کریں FPPCI کے نائب صدرارت کے عہدے سے شکست کھانے کے بعد کس حیثیت سے تاجروں کی نمائندگی کررہے ہیں، نہی ہی وہ TDAP کے زمہ دار ہیں، حاجی قربان کی خودنمائی نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہے،GBCCI گلگت بلتستان کے ہزاروں تاجروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے FPCCI کے نائب صدارت کے الیکشن میں بدترین شکست کے بعد حواس باختہ ہوگئے ہیں اور اپنا غصے کا اظہار تاجروں کو مقامی سطح پر تقسیم کرکے نکال رہے ہیں ہم GBCCI سے منسلک تمام کاروباری طبقہ کی طرف سے حاجی قربان کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے مسترد کردیا اور تمام اضلا ع کے تاجر تنظیموں کا GBCCI فورم کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مربوط بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں TDAP کے زیر نگرانی پاک چائینہ سرحدی تجارت کے فروغ دینے کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایک روزہ آگاہی سیمینار منعقد ہوا تھا جس میں ملک بھر سے سینئر تاجروں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھے
حسین علی محروم طبقے کی فلاح و بہبود ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں