52

زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے

انقرہ(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا،ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے،امریکی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ47فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں