چلاس (نیوزمارٹ ڈیسک)گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں شتیال کے قریب شاہراہ قراقرم پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کے مطابق شاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا کر کھائی میں جاگریں، بس میں 45 افراد سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
( خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے)
