54

10 فروری کو اسلام آباد میں مظاہرہ نہیں کرینگے ،آل لائن ایمپلائز

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک ) آل لائن ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ایسوسی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی اجلال حسین کے مقامی ہوٹل میں ہوا اجلاس میں عہدیداران کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے صدر حاجی اجلال حسین نے کہا کہ آل لائن ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ایسوسی جی بی اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اگر اگیگا کے کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ جی بی کے قیادتِ سے شرکت کی درخواست یا رابطہ کرنے کی صورت میں مشاورت کرکے فیصلہ کیا جائے گا ۔کابینہ میں توسیع کرنے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے بہت جلد جی بی کے تمام اضلاع کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا اجلاس سے ناصر حسین۔جمشید علی۔محمد ذیشان۔سردار آمین۔ جاوید حسین نے بھی خطاب کیا تمام قائدین نے فیصلوں کی مکمل حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں