گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا ہے کہ شہر میں گرانفروشی، تجاوزات اور سرکاری اراضی پر تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی کڑی نگرانی کریں، کار سرکار میں مداخلت، زائد منافع خوری اور تجاوزات کرنا جرائم ہیں، شہر ی سہولیات کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے لیول سے کام کررہی ہے۔واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
