اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے انتہائی اہمیت کے حامل پی ایس ڈی پی فنڈڈ دو بڑے منصوبوں ریجنل گرڈ سٹیشن (فیز ون) اور چھبیس میگا واٹ شغرتھنگ پاور پراجیکٹ کو وفاقی وزیرترقیاتی منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں منعقد ہونے والے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ گروپ میں اصولی منظوری دی گئی ہے اور حتمی منظوری کیلئے ایکنک بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اس ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جیسے پاکستان کے اہم اور دشوار گزار خطے میں اب تک ریجنل گرڈ سسٹم کا نہ ہونا ایک المیہ ہے جسکی وجہ سے یہاں کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سےاعصاب شکن توانائی بحران کا شکار ہیں۔ گا یوں گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی اضافی بجلی سے ملک کے دیگر صوبے بھی مستفید ہوں گے۔شغر تھنگ چھبیس میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ یہ منصوبہ بلتستان ریجن بالخصوص ضلع سکردوسے ملحقہ آبادی کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سکردو شہر لوڈ شیڈنگ سے پاک ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو اعصاب شکن لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی بلکہ بلتستان کے علاقوں میں سیاحت اور صنعتی ترقی کو بھی دوام حاصل ہو گا جس سے لوگوں کی سماجی معاشی حالت بہتر ہو گی۔
