لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) پنجاب حکومت نے 66افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ،تبدیل و تعینات ہونے والوں میں دو صوبائی سیکرٹریز، ایک ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ڈپٹی سیکرٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹررینک کےافسران شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز، کامرس ، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو تبدیل کر کے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات تعینات ،سیکرٹری محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس اسد اللہ فیض کو سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز، کامرس ، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ، تقرری کی منتظرمس سائرہ عمر کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی محمد نعمان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میاں عثمان علی کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) وزیر آباد اشفاق احمد خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب مبین الٰہی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شیخوپورہ مظہر علی سرور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) شیخوپورہ تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نارووال محمد خالد کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ننکانہ صاحب امجد علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نارووال تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)جھنگ مزمل الیاس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) ننکانہ صاحب تعینات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ساہیوال طارق حسین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جھنگ تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک اعتزاز اسلم مارتھ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ساہیوال تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر(صدر ) فیصل آباد محمد عمر مقبول کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) لاہور تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نازیہ موہل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈی نیشن) لاہور تعینات ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوابدید پر موجود عدنان رشید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)لاہور تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اوکاڑہ ظہیر لیاقت بیگ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) فیصل آباد مدثر احمد شاہ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت اور تقرری کے منتظرمحمد عبد اللہ محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ۔
