لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصا ف اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مارنے کیلئے وزیرستان کے2 دہشتگردوں کو ٹاسک دیدیا گیا‘البدر کے پیشہ ور قاتلوں کی خدمات لے لیں گئیں‘ میرے پاس مکمل ثبوت اور معلومات ہیں جنرل باجوہ کی پہچان میں غلطی ہوئی، مانتا ہوں باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بہت بڑی غلطی تھی، اتنی بڑی غلطی کہ وہ غلطی نہیں بلنڈر تھا،اس وقت مائنس عمران خان پالیسی چل رہی ہے، نواز شریف کو واپس لانے کیلئے مجھے نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا ہے، ٹیریان کیس میں لارجر بنچ کا بننا میرے لئے اچھا ہے، جیل بھرو تحریک ایک پرامن احتجاج ہے، جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دوں گا، مکمل صحتیاب ہونے کیلئے دو ہفتے لگیں گے پھر جیل بھرو تحریک کو لیڈ کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مریم پتہ نہیں کونسی سرجری کروانے گئی جو صرف دو ملکوں میں ہی ہوتی ہے، خود باہر علاج کرواتے ہیں اور یہاں ہیلتھ کارڈ بند کروا رہے ہیں، کیا کوئی وجہ بتائے گا کہ 100، 100 روپے ڈالر، پٹرول اور دوسری چیزیں کیوں مہنگی ہو رہی ہیں، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے ڈیل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، افتخار چودھری نے قوم سے بہت بڑا دھوکا کیا۔
