30

گورنر کی سفارش ،وفاق سے2 ارب 20 لاکھ کی گرانٹ GB کو منتقل

اسلام آباد( خصوصی وقائع نگار )گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی سفارش پر ڈویلپمنٹ سیکٹر کےلئے تیسرے کوارٹر کی 2 ارب 20 لاکھ روپے کی گرانٹ وفاق نے فنانس ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو منتقل کردی ہے ۔ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے گرانٹس کے حوالے سے گزشتہ ہفتے گورنر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات میں ان سے درخواست کیا تھا۔ ڈویلپمنٹ سیکٹر کو جاری کردہ یہ گرانٹ جنوری تا مارچ تک کے ترقیاتی سکیموں اور اے ڈی پیز کےلئے ہوگی۔گورنر کی سفارش پر ڈویلپمنٹ سیکٹر کےلئے تیسرے کوارٹر کا 2 ارب 20 لاکھ روپے کی گرانٹ فنانس ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو منتقل کردیا۔ ڈولپمنٹ فنڈز کے حوالے سے گزشتہ ہفتے گورنر سید مہدی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی تھی ۔ اور سید مہدی شاہ کی ذاتی کوششوں سے دو ارب گرانٹ گندم سبسڈی کیلئے وفاقی حکومت نے منظور کر لی ہے جوکہ بہت جلد گلگت بلتستان حکومت کو مل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں