58

8 فروری سے آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر گلگت

گلگت(نامہ نگار خصوصی )ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس آٹے کے ایشوز کے حوالے سے کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور سی ایس او گلگت نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز آٹے کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹے کے بحر ان کو ہر صورت قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ اس حوالے سے سی ایس او گلگت نے آٹے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ 07 تاریخ کو آٹے کی سپلائی کی جا رہی تھی اس بار بجلی کی کمی کی وجہ سے کل 8 فروری کو ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اپنے اپنے سب ڈویڑنوں میں آٹے کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے اقدامات کریں اور چیک پوسٹوں پر سخت سے سخت نگرانی کریں تاکہ ضلع گلگت سے باہر آٹا نہ جا سکے۔ اس کے علاوہ اپنے اپنے سب ڈویڑنوں کے فلورملز کی میں آٹے کی کوالٹی کی چیکنگ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں