اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022ءکے میٹرک ، ایف اے، ایف ایس سی اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہوں گے جو 3۔اپریل تک جاری رہیں گے۔ جن میں طلبہ کے لئے بنیادی سہولتوں کا خیال رکھا جائے گا۔امتحانات میں نقل کے رجحان کے خاتمہ کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔
