24

وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کی ملاقات ۔ زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اقدامات سے چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی۔ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وزیر اعظم کو ملک میں گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار، اور لائیو اسٹاک کی بحالی کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں