64

یہ لوگ میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ، مر جاﺅں گا ان کی بات نہیں مانوں گا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ لوگ صرف میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، میں مر جاﺅں گا ان کی بات نہیں مانوں گا، نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار شیخ رشید کو پولیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد لے کر پہنچی جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات کی،اس موقع پر شیخ رشید نے دعوی کیا کہ یہ لوگ صرف میری وفاداریاں اور سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں، رات کو بھی مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے، لیکن میں نے انکار کردیا، تمام کام آبپارہ پولیس نے کیا، مری، لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے، میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں