50

وزیر اعلیٰ کا سٹی ہسپتال کا دورہ، شتیال بس حادثہ، انکوائری رپورٹ طلب

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک ) ہربن کار بس حادثے کی جامع تحقیقات کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدکا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم، کمشنر گلگت ڈویژن انکوائری آفیسر مقرر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ہدایات جاری کردیں۔ ہربن کار بس حادثے کی جامع تحقیقات کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا۔کمشنر گلگت ڈویژن کو کار بس حادثے کا انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے 10 دنوں میں کار بس روڈ حادثے کے واقعے کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں حادثے کا شکار گاڑیوں کی فٹ نس و دیگر تمام عوامل کا مکمل جائزہ اور مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات سے بچاو¿ کے لئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ہربن کار بس حادثے کی انکوائری مکمل ہونے تک گلگت بلتستان بھر و دیگر علاقوں کے لئے مشہ بروم بس سروس کی آپریشنز معطل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سٹی ہسپتال گلگت دورے کے موقع پر کورونا کے دوران بھرتی کئے جانے والے عارضی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عارضی ملازمین کی بھرتی اور متعلقہ فورم کی منظوری کے بغیر عارضی ملازمین کی ملازمت میں توسیع دینے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں