گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ ، ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکمہ تعلیم کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اے ڈی آئی ایجوکیشن ، ایکسیئن ایجوکیشن گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ترقیاتی سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اے ڈی کے کے مطابق سکولز کی تعمیراتی کاموں کو جلداز جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اے ڈی آئی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں سب ڈویڑنوں کے سکولوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ سب ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے ساتھ محکمہ تعلیم کے نمائندے لابطہ کرینگے اور موقع پر جا کر سائٹ سلیکشن بھی کرینگے۔
