سڈنی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے نئے موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے،ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنا نیا موبائل گم ہونے کی اطلاع مداحوں کو دی،انہوں نے لکھا کہ ‘نیا موبائل جسے ابھی تک کھولا بھی نہیں تھا، اس کے گم ہونے کا دکھ سب سے بڑا دکھ ہے۔ویرات نے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا کسی نے اس موبائل کو دیکھا؟ ویرات کوہلی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا موبائل کب اور کہاں سے گم ہوا ہے۔
