34

مایا علی شادی کے معاملے پر معاشرے کے دوہرے معیار پر برہم

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی پسند کی شادیوں کے معاملے پر معاشرے میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ معیار پر بول پڑیں۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے معاشرے میں لڑکے کے لیے الگ اور لڑکی کے لیے الگ معیار پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا پسند کی شادی کررہا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لڑکی کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں ہے۔ مایا علی نے کہا کہ کم از کم لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھ تو لیں،کیوں کہ اس کی اجازت تو ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں