27

حرا خان کی اپنے دوست کو گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیشکش

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) اداکارہ حرا خان نے اپنے دوست ارسلان خان کو گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیشکش کردی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کو فلمی انداز میں شادی کی پیشکش کی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان ارسلان خان کے ساتھ ایک مقام پر ہوتی ہیں بیک گراﺅنڈ میں چلتے فلم رانجھنا کا ٹائٹل سانگ رانجھنا ہوا میں تیرا،حرا خان کا یہ انداز دیکھ کر ارسلان خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آجاتے ہیں اور انگھوٹھی پہن کر اداکارہ کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فلمی انداز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں