32

ترکیہ میں زلزلہ اس صدی کی سب سے ہولناک تباہی ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیو یارک (نیوزمارٹ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کو “صدی کی آفت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عصرِ حاضر کی عظیم ترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے،امریکی ریاست نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے گوٹرس نے بتایا کہ “ہم انسانوں کی ایک کثیر تعداد کی ہلاکتوں کا سوگ منا رہے ہیں اور جانی نقصان میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور لاکھوں انسان سخت سردی میں بے یارو مدد گار ہو گئے۔ “اب وقت آگیا ہے کہ ترکیہ اور شام کے متاثرین کی مدد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں