برسلز(نیوزمارٹ ڈیسک)یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل نے قہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ترکیہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل ترکیہ کے لیے بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے،مائیکل نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماﺅں کی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کا آغاز 6فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے ل بارے میں اپانا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا،یاد رہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے سربراہان نے برسلز میں اپنے سربراہی اجلاس کا آغاز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا۔ صدر ایردوان کے نام اپنے دستخط کردہ خط میں رہنماﺅں نے تعزیت کا اظہار کیا اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
