گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک ) پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ وزیراعلیٰ سمیت وزراءمال بناو¿ کی پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ غریب عوام کو 20 کلو آٹا بھی نہیں مل رہا ہے۔ پروین جاوید نے کہا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کی وفاق کے ساتھ دشمنی نے گلگت بلتستان کے عوام کا مالی مسائل میں دھکیل دیا ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوام آٹا کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا لہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کو حل نہیں کر سکتی تو وزیراعلیٰ سمیت وزرائ کو استعفیٰ دینا ہے۔ پنجاب ، خبیر پختونخواہ میں استعفیٰ دیکر گھر جانے والے گلگت بلتستان میں استعفیٰ کیو نہیں دے رہے ہیں ۔
