گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) ا±سامہ مجید چیمہ نے سٹی پارک کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دودرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت اور میونسپل کارپوریش گلگت کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے سٹی پارک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے سٹی پارک کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹی پارک کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سٹی پارک میں بچوں کے لئے بنائی گئی لائبریری دن کے وقت بچوں کے لئے کھولتے ہیں اور بچے لائبریری میں آ جاتے ہیں۔ سٹی پارک کا وقتافوقتا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
