گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک ) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ عوامی شکایات پر اراضی تنازعات کے حل کیلئے موقع پر جاکر میرٹ پر فیصلہ کرنا اولین ترجیح ہے۔ شہر میں گرانفروشوں کو لگام دیں گے۔ سیکٹر مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کے بنیادوں پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میںکیا ۔ انہوںنے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری طورپر کاروائی کی جارہی ہے ، تاجر تنظیمیںخود ساختہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ واضح رہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں ڈپٹی کمشنر (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم روزانہ کے بنیادوں پر گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔
