70

سیکریٹری ایکسائزو ٹیکسیشن ، سید اختر رضوی نے چارج سنبھال لیا

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،زکواة عشر،کوآپریٹو اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان سید اختر حسین رضوی نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔سیکریٹری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تمام سٹاف کے ساتھ ملاقات کیا۔اور سابق سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منصور عالم نے محکمہ ایکسائز کے بارے بریفنگ دی اس موقع پر سیکریٹری سبطین احمد ، سیکریٹری ظفر وقار تاج اور سیکریٹری سجاد حیدر و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں