استور ( نیوزمارٹ ڈیسک ) پاک فوج کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کا اغاز 1مارچ سے شروع ہوگا۔ سنو ونٹر فیسٹیول خوبصورت وادی استور کے پر فضا مقام رٹو میں منعقد کیا جائے گا۔ عسکری۔رٹو فیسٹیول کی اختتامی تقریب 4 مارچ کو ہوگی۔ فیسٹول میں پاک فوج کی اعلی عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ ونٹر فیسٹیول میں آئس ہاکی، ائس سکی کے بڑے ایونٹ بھی شامل ہیں۔ فیسٹیول میں مقامی دیسی کھیلوں کے ساتھ ساتھ کلچرز اسٹالز بھی لگائیں جائیں گے۔
