شگر(نیوزمارٹ ڈیسک) آئی ایس اوشعبہ طالبات اور بنت حوا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں انقلاب اسلامی ایران سالگرہ کی سلسلے میں تقریب۔ خواہران اور مقررین نے اپنی تقاریر میں انقلاب اسلامی ایران کو موجودہ صدی کا معجزہ قرار دیا۔ انقلاب اسلامی ایران کے 44 ویں سالگرہ کے موقع پر سجادیہ ہال شگر میں آئی ایس او اور بنت حوا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شگر بھر کے مدارس کے طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر سید محسن الموسوی ، محمد علی منتظر ، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر زہرا شگری اور دیگر نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران گذشتہ صدی کی سب سے بڑا کارنامہ اور معجزہ ہے۔ جس طرح ایران کے ماﺅں نے اپنے اولادوں کو دیا تھا۔تقریب سے بچیوں اور خواہراں نے اسلامی ترانے اور ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر ساگرہ اسلامی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
