سکردو(نیوزمارٹ ڈیسک )استور میں تندوریوں نے اچانک روٹی کے مقرر کردہ وزن سے کم پر روٹیاں فروخت کرناشروع کر دیا تھا۔ اس بابت اسسٹنٹ کمشنر استور نے مجسٹریٹس کو متحرک کرکے حکم دیا کہ مقررکردہ وزن اور قیمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ا ستور نے ان سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے10 فروری 2023ءکو تندوری روٹی وزن 170 گرام کی قیمت 30 روپے جبکہ نان روغنی وزن 150گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کردی۔ لیکن نانبائی ایسوسی ایشن کے وفد نے مذکورہ نرخ نامہ کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ریٹ نہایت کم دیا گیا ہے اور ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ استور نے حکومتی رٹ کو برقرار رکھنے کیلئے میونسپل مجسٹریٹ ریاض احمد اور لیاقت دین کو حکم دیا کہ وہ مقرر کردہ نرخ نامہ کو تسلیم نہ کرنےوالے تندوروں کو سیل کردیں۔
