57

امریکی اخبار نے مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک ) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکی نے کہا ہے کہ کہا کہ نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ ہوا، کیا ایک اور مودی دور حکومت بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو خطرناک حد تک فروغ نہیں دے گا؟، کیا ہندو توا کے تحت چلنے والا ایٹمی بھارت خطے بالخصوص پاکستان اور عالمی دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ تو نہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں