60

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، 14 کھرب، 77 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظور ی

کراچی۔15جون (نیوزمارٹ ڈیسک):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری و متعلقہ افسران نے شریک کی۔ اجلاس میں غور و خوض کے بعد مالی سال 22۔ 2021 کیلئے 14 کھرب، 77 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلی سندھ نے نئے مالی سال کی ڈمانڈز فار گرانٹس اور سپلیمینٹری گرانٹس پر دستخط کرکے منظوری دی۔ اجلاس میں پالاننگ ڈپارٹمنٹ نے اگلے مالی سال کی اے ڈی پی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو علم الدین بلو، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، چیئرمین ایس بی آر خالد محمود، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ نے بھی ریوینیو کلیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں